Type Here to Get Search Results !

غزل

 


قیوم افؔسر



 حسیں چہروں کی قلت ہو گئی کیا
 محبت بیش قیمت ہو گئی کیا 

 پکارو گے اسے تم نام لے کر
 تمہاری اتنی ہمت ہو گئی کیا

 محبت میں نہیں کچھ ہاتھ آیا 
 یوں ہی بے کار محنت ہوگئ کیا

 جدھر دیکھو ادھر عریانیاں ہیں
 حیا داری تجارت ہو گئی کیا

 بہت سرشار ہے چہرہ تمہارا
 اُدھر سے کچھ عنایت ہوگئ کیا

 غزل روٹھی ہوئی رہتی ہے افسر
 ہمیں سے کچھ حماقت ہوگئ کیا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.