Type Here to Get Search Results !

غزل

 


از : عابد نظر


مری فہرست میں شامل نہیں ہے 
وہ نا قابل جو کچھ قابل نہیں ہے 

تہماری بات میں سچائی کم ہے 
ہماری بات پر باطل نہیں ہے 

ملی تھی داد جس پر ہم کو بے حد 
ادب میں شعر وہ شامل نہیں ہے 

میں تم سے دور رہکر خوش رہوں کیا 
تہماری طرح میرا دل نہیں ہے 

جو شکوے کر رہا ہے عاشقی میں 
ابھی وہ عشق میں کامل نہیں ہے 

نظر دریا تجھے بخشا گیا ہے 
مقدر میں ترے ساحل نہیں ہے 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.