Type Here to Get Search Results !

سیمینار بعنوان"اردو صحافت : سمت اور رفتار" کا انعقاد

 شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ اور ماہنامہ اقراء کے اشتراک سے 

 20 نومبر کو ایک روزہ سیمینار بعنوان "اردو صحافت سمت اور رفتار" کا انعقاد


ناندیڑ :- آن لائن رسالہ ماہنامہ اقراء اور شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ کے اشتراک سے اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہونے پر ایک سیمینار بعنوان "اردو صحافت سمت اور رفتار" کا انعقاد عمل میں آرہا ہے. ڈاکٹر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج) نے اس سیمینار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 نومبر بروز اتوار کو اردو گھر ناندیڑ میں منعقد ہورہے اس سیمینار میں اورنگ آباد سے معروف ادیب و افسانہ نگار محترم نورالحسنین صاحب حیدرآباد کے سینئر صحافی جناب ایم اے ماجد صاحب اور جناب شوکت علی نجف صاحب مذکورہ بالا موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے. سیمینار کا دوسرا سیشن مسابقہ مقالہ نویسی پر مشتمل ہوگا جس میں ریاست مہاراشٹرا کے سینئر کالج کے طلباء "مہاراشٹرا میں اردو صحافت" اس عنوان کے تحت اپنے مقالے پیش کریں گے. اور ریاستی و ضلعی سطح پر تین تین بہترین مقالوں کو انعامات سے نوازا جائے گا. ماہنامہ اقراء کے مدیر اطہر کلیم کے مطابق اس سیمینار میں اقراء کی جانب سے اولین صحافتی ایوارڈ تفویض کرنا ہے. جو کسی ایسے صحافی کو پیش کیا جائے گا جس نے صحافت کے میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے. وہیں سیمینار کے تیسرے سیشن میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد عمل میں آرہا ہے. جس میں منتخب مقامی و بیرونی شعراء کو مدعو کیا جائے گا. واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعبہ اردو این ایس بی کالج، ناندیڑ اور ماہنامہ اقراء کے درمیان ایک معاہدے کے تحت اشتراک عمل میں آیا. اور یہ ان دونوں اداروں کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار ہے. دونوں اداروں کے ذمہ داران نے طلباء، اساتذہ اور محبان اردو ادب و صحافت سے اس سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے.



نوٹ:-

  • مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔ اس کے بعد موصول ہونے والے مقالے شامل مقابلہ نہیں ہونگے۔
  • انپیج یا ورڈ فائل یا کم از کم موبائل سے ٹائپ کئے ہوئے مقالے ہی قابل قبول ہونگے۔
  • پی ڈی ایف کی شکل میں یا تصویری صورت میں موصول ہونے والے مقالے شامل مقابلہ نہیں ہونگے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.